بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ایک اور موٹروے بنانے کا اعلان،کتنے کلو میٹر طویل ہوگی اور کہاں سے کہاں تک ہوگی؟حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  جولائی  2017 |

بہاول پور(آئی این پی )بہاولپور کے عوام کو موٹر وے سے مستفید ہونے کا حق دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹررانا ندیم اور انجینئرراؤ سجاد کی بہاولپور سے موٹروے لنک کے حوالہ سے بریفنگ کے بعد صحافیوں سے باتچیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ایک ملاقات میں بہاولپور کو موٹر وے سے لنک کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس حوالہ سے فیزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرکے بھجوانے کو کہا تھا جس کی منظوری کے بعد بہاولپور کے عوام بھی موٹر وے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔اس حوالہ سے نیشنل ہائی وے کے افسران سے میٹنگ میں طے کیا گیا کہ بہاولپور کو ستلج برج تا جلال پورانٹر چینج براستہ غریب آبادو قریشی والا 38.3 کلو میٹر تک سڑک تعمیر کرکے موٹروے سے لنک کیا جائے گا۔اور یہ تجویز جلد ہی وزیر اعظم کو ارسال کردی جائے گی ۔اور منظوری ملتے ہیں اس کا م کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بہاولپور کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوام کو سہولیات کی فراہم کے لئے مثالی اقدامات کرنے کی بھرپورکوشش کررہا ہوں ۔تاکہ عوام کی خدمت کرکے حق نمائدگی ادا کرسکوں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی قیادت وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کی خدمت اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے ہردم کوشاں رہتے ہیں۔ان کی تقلید میں عوام کی خدمت اور علاقہ کی تعمیروترقی میں کوئی کسراٹھانہ رکھوں گا۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بہاولپور کے موٹروے لنک کے بعدبہاولپور کے عوام کو نہ صرف سفر کی سہولت دستیاب ہو گی بلکہ روزگارکے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھادیا ہے۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ سابق دور میں حکومت کرنے والوں کے اپنے صوبوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پینے کے پانی کی شدید قلت اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ان کی انتظامی صلاحیتوں کا منہ چڑا رہی ہیں۔

جبکہ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ملک کی تعمیر وترقی کے لاتعداد منصوبے شروع اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔میاں نواز شریف کی ملک کے خدمات پر ملک دشمن عناصر نے ان کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں کہ اگر میاں نواز شریف کو اسی طرح حکومت کرنے کا موقع ملتا رہا تو وہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیں گے۔

جو ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو فیل کرنے کے مترادف ہیں اور سازشی عناصر اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے میاں نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی طرح مشکلات کو روندتے ہوئے عوام کوکے مسائل کے حل کو ہی مقصد حیات بنایا ہواہے۔اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل درآمد سے دنیا کی کوئی طاقت نہ روک سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…