ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس 114 کراچی کے ضمنی انتخابات میں نئے طریقہ کار کا استعمال،الیکشن کمیشن نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 10  جولائی  2017 |

اسلا م آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ہارون خان شنواری نے بتایا کہ پی ایس۔ 114 کراچی کے ضمنی انتخابات میں نیا اور جدید رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (RTS ) کو متعارف کروایا۔ جو کہ جدید موبائل ٹیکنالوجی سے متعلق ہے اور اس سے براہ راست تمام 92 پولنگ ا سٹیشنوں سے درست اور تیزی کے ساتھ آئن لائن نتائج حاصل کیے۔

اس نئی ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے پریذائنڈ نگ افسران سے نتائج حاصل کر کے اس کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ڈیٹا سنٹر میں منتقل کر لے۔ اس ٹیکنالوجی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اور الیکشن کمیشن کے آئی ٹی افسران نے تمام پریذائنڈنگ افسران کو موبائل ہارڈ ویئر ، سافٹ وئیر ، رابطے سگنل ، کیمرے ، محفوظ ٹرانسمیشن کے بارے میں ٹریننگ بھی دی گئی تھی۔ اس رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم پائلٹ ٹیسٹنگ کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی اور 11 جولائی 2017 کو منصوبہ ساز کمیٹی میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ماہانہ منصبوبہ ساز کمیٹی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر زاور الیکشن کمیشن کے سرکردہ افسران کو اس کی پائلٹ رپورٹ پیش کی جائے گی تاکہ 2018ء4 کے عام انتخابات کے حوالے سے اس کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے سکے۔ ترجمان کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر کے تقریباً 80,000 پولنگ اسٹیشنوں پر متعارف کروانے پر حکومت سے مالی وسائل کی ضرورت ہو گی۔ جس کیبعد ہم آئندہ عام انتخابات میں اس جدید موبائل ٹیکنالوجی رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو متعارف کروا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…