ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

’’ماروی میمن کے ساتھ شادی؟‘‘ اسحاق ڈار نے چپ کا روزہ توڑ دیا

datetime 10  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رکن پارلیمنٹ سے خفیہ شادی کا الزام مسترد کردیا ہے. ترجمان اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ خاتون ایم این اے سے شادی کا الزام بے بنیاد ہے۔ترجمان وفاقی وزیر خزانہ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے شریف خاندان کے خلاف گواہ بننے کی بات کو بھی لغو قرار دیا ۔ترجمان نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اپنی اور خاندان کیلئے امریکی شہریت لینے کی کوشش کا الزام بھی مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اسحاق ڈار کی خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ جسے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ نے خوب شئیر کیا اور یوں اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے مبینہ شادی کے چرچے ہونے لگے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ماروی میمن نے نکاح میں اپنا حق مہر ڈیڑھ ارب روپے کروایا۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف کی سیاسی رہنما کشمالہ طارق اور خواجہ سعد رفیق کی خوبرو ٹی وی اینکر شفق حرا سے شادی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف شادی کے بعد کشمالہ طارق کے ہمراہ باقاعدہ طور پر پارلیمانی لاجز میں رہائش پذیر ہیں۔دوسری جانب خواجہ سعد رفیق سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال سے شفق حرا سے اپنی شادی کی نہ تو تردید کی نہ ہی شفق حرا کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔ خواجہ سعد رفیق اپنی نئی نویلی دلہنیا کی تنخواہ میں اضافے کے لیے گھنٹوں ایم ڈی پی ٹی وی کے آفس میں بیٹھے رہے اور شفق کی تنخواہ میں اضافے کا لیٹر لے کر ہی باہر نکلے۔ خواجہ سعد رفیق کی نئی شادی کی خبر سامنے آنے پر ان کی پہلی اہلیہ غزالہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے جبکہ ان کے مابین اختلافات کی خبریں با رہا خبروں کی زینت بھی بنیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی شادیوں کے معاملے میں کافی شہرت پاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…