بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

موسلادھاربارشیں،انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی گئی،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل

datetime 9  جولائی  2017 |

لاہور( این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی طرف سے آج (پیر )سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد لینڈ سلائنڈ نگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپٹ میں لیں گی۔

پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی ۔اس دوران چند مقامات پر شدید اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جمعے سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارشوں سے راولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ہ اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات نے (آج)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اگلے جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن) میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دورانکشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈوژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، لسبیلا، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: ڈی جی خان14، خیبرپختونخوا: کالام12، بالاکوٹ08، دیر، پاراچنار07، سیدوشریف01، بلوچستان: خضدار12، بارکھان10، لسبیلا05، ڑوب02، کشمیر: راولاکوٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی45، دادو، دالبندین44، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…