بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ڈھوک سیداں میں سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی،5سال پرانی میت کا کفن محفوظ تھا

datetime 9  جولائی  2017 |

فتح جنگ (اے این این)ڈھوک سیداں میں سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی۔5سال پرانی میت کا کفن محفوظ تھا۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں ڈھوک سیداں میں زیر تعمیر سی پیک روٹ میں آنے والی ایک قبر سے میت کو مرکزی قبرستان بابا کریم شاہ منتقل کر دیا گیا۔قبر کشائی پیر سید تبسم شاہ بخاری کی زیر نگرانی کی گئی اور تمام شرعی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔5سال قبل فوت ہونے والے

پیر بخش نامی بزرگ کا کفن بدستور محفوظ تھا۔میت کو لواحقین کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے تابوت میں بند کر کے ڈھوک سیداں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ڈھوک سیداں مسجد کے خطیب خالد قریشی کے مطابق مرحوم خوش اخلاق ،نیک اور سادہ طبعیت کے انسان تھے اور کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔مرحوم کے ایک صاحبزادے حافظ قرآن ہیں اور درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…