ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ’’سربرا ہ‘‘ کی تبدیلی،مولانا فضل الرحمن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 8  جولائی  2017 |

لاہور ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی ہے پتہ نہیں رپورٹ پر عدالت کیا فیصلہ کرے گی، کشمیر کمیٹی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا جائے تو سب خیریت ہو جائے گی ،کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، جتنا جذبہ آزادی کو دبائیں گے وہ اتنا ہی بڑھے گا،

برہان وانی کے خوان کا ایک ایک قطرہ اپنا اثر دکھائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راوی روڈپر واقع مسجد جامع مدینہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جے یو آئی (ف)کے سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت انتخابی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوئی ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اداروں کے درمیان زیر بحث مسائل پر بات نہیں کرتے لیکن جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے اس کی رپورٹ بھی متنازع ہوگی۔ پتہ نہیں کہ متنازعہ جے آئی ٹی پر سپریم کورٹ کیا فیصلہ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان زیر بحث مسائل پر وہ کوئی بات نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ سازشوں کا کہنے والے بتائیں کہ سازشیں ملک کے اندر سے ہورہی ہیں یا باہر سے ؟۔کشمیر کے متعلق انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر کے متعلق جے یو آئی کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے وہ برہان وانی شہید سمیت ان کے تمام ساتھیوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں ۔کشمیر کے خون کا ایک ایک قطرہ رنگ لائے گا ۔ایک نہیں لاکھوں برہان وانی پیدا ہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران کی باتیں سن سن کر سمجھ نہیں آتا کہ کیا تبصرہ کریں ۔ کشمیر کمیٹی کے سربراہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا جائے تو سب خیریت ہوجائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…