بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ملک میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ،کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی

datetime 8  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مون سون ہوائیں اتوار/سوموار سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپٹ میں لیں گی۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی

علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ پنجاب اور کشمیر میں سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ منگل سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواور گلگت بلتستان میں منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان ژوب،سبی، نصیر آباد اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں میں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے ۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے تمام متعلقہ اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…