جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،ایئرپورٹ پر شیخ رشید کی حرکت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 7  جولائی  2017 |

کراچی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ یہ اختلافات اس وقت سامنے آ گئے ، جب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کراچی پہنچے ۔

تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما ان کے استقبال کے لیے موجود تھے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شیخ رشید کو اپنے قافلے میں ساتھ لے جانے کی کوشش کی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور شیخ رشید تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکلے ۔ جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ شیخ رشید نے ہماری تذلیل کی ہے ۔ ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں میں اختلافات واضح طور پر نظر آئے ۔ شیخ رشید کی گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ان کے دائیں اور بائیں کھڑے تھے تاہم شیخ رشید نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنے ساتھ کھڑا کر لیا ۔ ۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…