بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے اسلامی مرکز کو سنیما گھربنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

datetime 7  جولائی  2017 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیہ عظمی کراچی کوفیڈرل بی ایریا مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیاہے جبکہ مرکز اسلامی کو سنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کرنے اورمتعلقہ کے ایم سی افسران کے خلاف بھی کارروائی کیلئے معاملہ نیب کو بھیج دیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ

کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے خط پر ازخود نوٹس لیاتھا ۔دوران سماعت وکیل کے ایم سی نے موقف اختیار کیاکہ مرکز اسلامی ثقافتی سرگرمیوں کیلئے ٹھیکیدار کو دیا گیا تھا۔ٹھیکیدار نے کے ایم سی کی کارروائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کرلیا تھا۔وکیل جماعت اسلامی توفیق آصف ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت نے کے ایم سی افسران کے خلاف نیب کو بھی کارروائی کا حکم دیا تھا ۔مرکز اسلامی میں نصب کلمہ طیبہ کو بھی ہٹا دیا گیا، اسلامی ترویج کے مرکز کو سنیما بنادیا گیا۔سپریم کورٹ نے کنٹریکٹر کے حق میں سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم کرنے کاحکم دیتے ہوئے مرکز اسلامی کو سنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیاہے ۔عدالت عظمی نے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے اور مرکز اسلامی کی حیثیت تبدیل کرنے والے کے ایم سی افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ متعلقہ افسران کا معاملہ نیب کو بھیج کر 15روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…