بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عدلیہ ٗفوج اور جے آئی ٹی کے خلاف کیا منصوبہ بنایاگیاہے؟ عمران خان نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 7  جولائی  2017 |

نتھیا گلی/ایبٹ آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے دعویٰ کیاہے کہ (ن) لیگ نے عدلیہ ٗفوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایاہے ٗ سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کے خلاف جہاد کررہے ہیں ٗنواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں ٗ مسلم لیگ (ن)نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی ٗ شہباز شریف نے مجھے دس ارب روپے کی رشوت کی آفر کی ٗ

عدالت میں اصلیت سامنے لاؤنگا ٗ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا جے آئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا، (ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس دن کا انتظار تھا وہ آچکا ہے، زبردست میچ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے ، مریم نواز جے آئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں۔انہوں نے کہاکہ میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں ، (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف نے ماورا ئے عدالت قتل کیے اور مجھے 10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کی۔ شہباز شریف معاملہ عدالت لے جائیں ان کی اصلیت سامنے لاؤں گا، میرے پاس 10 ارب نہیں حمزہ اور حسین نواز سے قرضہ لیکر دیدوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا، سنگاپور ہم سے آگے نکل گیا تاہم ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے جس میں خواتین نوجوان کردار ادا کریں جبکہ ہم سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کے خلاف جہاد کررہے ہیں ۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 20 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کی ریاض میں بے عزتی ہوئی، شریف خاندان کا قصور یہ ہے کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا ٗپاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ٗبچوں کے نام پر پیسہ باہر بھیجا ۔ منی لانڈرر منی لانڈرنگ نہیں روک سکتے، چور چوری نہیں روک سکتا، انہوں نے ملک تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جے آئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا،

(ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں ۔ عمران خان نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کو بچانے کیلئے لوگ کھڑے ہیں اور دوسری طرف وہ کھڑے ہیں جو پرانے کو سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں ان لوگوں کے اپنے مفادات ہیں ۔زرداری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ جو ہے وہ ہے،کم ازکم ڈرامہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں جوکچھ نواز شریف کے ساتھ ہوا ٗاس کی وجہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ٗہر سال ایک ہزار ارب روپے ملک سے منی لانڈرنگ ہوتے ہیں، کیا چوری کرنے والے خود چوری روک سکتے ہیں؟عمرا ن خا ن نے کہاکہ ساکھ پر داغ تو اس وقت لگتا ہے جب ساکھ ہو،خود نوازشریف نے منی لانڈرنگ کوجائز کرنے کیلئے قانون بنایا،جب وزیراعظم ،وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کررہے ہوں توکون روکے گا؟

عمران خان نے کہاکہ ہم مضبوط اداروں والی سوسائٹی چاہتے ہیں ٗکرپشن کے کینسر نے معاشرے کو کھوکھلا کردیاہے، ایک طرف تبدیلی چاہنے والے اورایک طرف فائدہ اٹھانے والے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے دونوں بھائیوں کی حقیقت بتاناچاہتاہوں ٗ آپ پرالزامات کی پوری کتاب بن سکتی ہے ۔ اس موقع مسلم لیگ (ق)کے سابق ارکان قومی اسمبلی ملک نعمان لنگڑیال ٗ مظہر حیات قریشی، سابق ایم پی اے دیوان اخلاق، فیض وٹو ٗ سابق ایڈیشنل آئی جی ظفر حیات قریشی اور شبیر لغاری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے ہمراہ چاروں رہنماؤں نے نتھیا گلی میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں حقیقی اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کیا ہے ٗ مختلف جماعتوں سے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ پاکستانی سیاست میں حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف نے کی ہے اورتبدیلی کیلئے لوگ پی ٹی آئی کے قافلہ میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اب صرف پی ٹی آئی اور عمران خان سے امید وابستہ ہے اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہاکہ حلقہ کے عوام اور قومی مفاد میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔ ظفر قریشی نے الزام لگایا کہ ن لیگ نے سابق چیف جسٹس لاہور خواجہ شریف کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…