ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا کراچی میں مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

datetime 7  جولائی  2017 |

کراچی(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت کو سنیما میں تبدیل کرنیوالے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،نیب کو15روزمیں رپورٹ پیش کرنے کا  حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مرکزاسلامی کو سنیما میں تبدیل کرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کے  ایم سی کے وکیل نے کہا کہ مرکزاسلامی ثقافتی سرگرمیوں کیلیے ٹھیکیدارکودیاگیاتھا،

ٹھیکیدار نے کیایم سی کی کارروائی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیاتھا جب کہ عدالت نے نیب کوکیایم سی افسران کیخلاف بھی کارروائی کاحکم دیاتھا۔سپریم کورٹ نے کنٹریکٹر کے حق میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت  نے مرکز اسلامی کوسنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنیکاحکم بھی دیا جب کہ عدالت نے متعلقہ افسران کامعاملہ نیب کوبھیج کر15روزمیں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…