جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں بدترین تشدد کے باعث ذہنی و جسمانی مریض بن جانیوالا طالبعلم محمد احمد آج کہاں اور کس حال میں ہے؟

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا طالب علم محمداحمد امریکہ میں زیر علاج ہے جہاں اس کی گردن میں موجود سوجن کم ہو گئی ہے ، ڈاکٹروں نے اس کا طبعی معائنہ کیا ہے اور وہ جلد اس کے واپس پاکستان

آنے سے متعلق میڈیکل رپورٹس آنے پر فیصلہ کر لیں گے کہ محمد احمد کو واپس وطن بھیج دیا جائے یا اس کو مزید علاج کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں طالب علم محمد احمد پر کالج کے اساتذہ نے بدترین تشدد کیا تھا جس سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوگیا تھا ۔ اس کی گردن دبائے جانے سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس سے اس کی بولنے کی صلاحیت ختم ہو گئی تھی اور زبان باہر کو لٹک گئی تھی۔ محمد احمد کے والد نے بیٹے کے علاج کی کافی کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ میڈیا پر خبر آنے پر سیکرٹری کالجز نے طالب علم محمد احمد کے میڈیکل کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جبکہ طالب علم کے والد نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔17جنوری 2017کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے فنڈزجاری کر تے ہوئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکی اسپتال کے اکائونٹ میں ٹرانسفرکردی تھی جو کہ محمد احمد کے علاج کے سلسلے کی پہلی قسط تھی۔محمد احمد کا علاج امریکہ کے سنسناٹی ہسپتال میں جاری ہے۔

 

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…