لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا، عمران خان کی طرف سے جھوٹے الزام لگانے پر دائر کیا گیا‘عدالت نے عمران خان سے 21جولائی تک جواب طلب کرلیا ہیتفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہبازشریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سول کورٹ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ان پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کریں، عدالت نے عمران خان سے 21 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بے بنیاد ہے، عمران خان نے الزام لگا کر ان کی ساکھ کو مجروح کیا ہے جس پر وہ شہباز شریف سے معافی مانگیں، عمران خان اگر وزیراعلی پنجاب سے معافی نہیں مانگتے تو 10 ارب روپے ہرجانہ دیں۔
پاکستان بھر کی مزید خبریں پڑھیں
حسین نوازقطرسے لندن روانہ،شہزادہ حمادبن جاسم الثانی سے ملاقات نہ ہوسکی
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازقطرسے لندن روانہ ہوگئے ،شہزادہ حمادبن جاسم الثانی سے ان کی ملاقات نہ ہوسکی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات حسین نوازقطرسے لندن روانہ ہوگئے ہیں ،حسین نوازنے دوحہ میں4سے5گھنٹے گزارے تاہم قطرمیں حسین نوازکی ملاقات شہزادہ حمادبن جاسم سے نہ ہوسکی ۔واضح رہے کہ حسین نوازپاکستان سے قطرگئے تھے کہاجارہاتھاکہ حسین نوازقطری شہزادے سے ملاقات کئے لئے دوحہ گئے ہیں تاہم وہ ملاقات کے بغیرہی لندن روانہ ہوئے ہیں ۔لندن میں ان کی پانامہ کیس کے حوالے سے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔کوئٹہ پولیس کی بروقت کارروائی ، اغواء ہونے والے تاجر کو بازیاب کرالیاکوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کواری روڈ سے اغواء ہونے والے تاجر کو پشین اسٹاپ کے قریب سے بازیاب کرالیا پولیس نے اغواء کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اغواء کاروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ سے ایک گاڑی میں 4 مسلح افراد نے عبیداللہ نامی تاجر کو اغواء کیا اور پولیس نے کنٹرول نے تمام ناکوں اور تھانوں کو اطلاع دی پشین اسٹاپ پر بجلی گھر تھانے کے اے ایس آئی عمران نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اغواء کاروں نے گاڑی بھگا دی پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور پشین اسٹاپ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے مغوی عبیداللہ کو بازیاب کرالیا جبکہ 3 اغواء کاروں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ایک اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔
شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم تجویز زیر غور
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!



















































