جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

مریم نواز کل جس بی ایم ڈبلیو گاڑی پر بیٹھ کر جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے آئیں وہ سرکاری محکمہ کے کاغذات میں موٹر سائیکل نکلی۔۔دھماکہ خیز انکشاف

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو دراصل موٹرسائیکل کے نام پر رجسٹرڈ ہے، معروف صحافی ارشد شریف کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کل جس گاڑی پر بیٹھ کر جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی آئی تھیں وہ ایک موٹرسائیکل کے نمبر پر رجسٹرڈ ہے اور اسے کاغذات میں موٹرسائیکل

قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں یہ گاڑی SN 777دراصل ایک موٹر سائیکل کا نمبر ہے اور اس موٹر سائیکل کا مالک محمد دائود خان ہے اور میں اسے مبارکباد دیتا ہوں کہ اس کا ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل جدید بی ایم ڈبلیو کا روپ دھار چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس گاڑی کومریم نواز کی ذاتی گاڑی قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…