پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات میں نتیجہ کیا ہوگا؟شاہ محمود قریشی نے پیش گوئی کردی

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔ تحریک انصاف کے حوالے سے مخالف سیاسی رہنماؤں کے اندازے غلط ثابت ہوں گے۔ جس طرح پورے ملک میں سیاسی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

اسی طرح سندھ میں بھی بہت سارے سیاسی رہنما ہم سے رابطے میں ہیں اور وقت آنے پر تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل کی رہائشگاہ واقع ڈیفنس میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالہی، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، منصور شیخ، عزیز اللہ آفریدی، جے پرکاش اکرانی، جمال صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کئی سیاسی رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے ۔ جس طرح تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد نے پاکستان کے اقتدار پر قابض طاقتور خاندان کو جس طرح عدالت میں لا کر کھڑا کیا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ملک اور قومیں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتیں جہاں انصاف عام اور احتساب سرعام نہ ہو۔ قانون کی بالا دستی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ اس ملک میں جاری فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے کراچی سے لے کر خیبر تک پاکستان کے باشعورعوام اور نظریاتی سیاسی کارکنان چیئرمین عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقے کے لئے امید کی آخری کرن ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…