اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر ان کو اسی دروازے سے داخل کیا گیا جہاں سے نواز شریف‘ شہباز شریف کو داخل کیا گیا تھا‘ اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحبزادوں کی پیشیوں کے مواقع پر ان کو عقبی دروازے سے داخل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں تو انہیں اسی دروازے سے اکیڈمی میں داخل کیا گیا جہاں سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو داخل کیا گیا تھا۔ (ن غ)