ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت مریم نواز کے ساتھ موجود گاڑیاں پروٹوکول کی نہیں بلکہ کس کی تھیں ؟ حیران کن انکشافات

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کسی سرکاری پروٹوکول میں جے آئی ٹی نہیں آئیں ٗ عمران خان آج بھی جھوٹ بولنے سے بعض نہیں آئے ٗ عمران خان قوم کو جواب دیں کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر سکتے ہیں ۔

عمران خان کے بیان پر رد عمل مریم اور نگزیب نے کہاکہ مریم نواز کسی سرکاری پروٹوکول میں جے آئی ٹی نہیں آئیں اور سب گھر والوں کی پرائیویٹ گاڑیاں ہیں تاہم عمران خان آج بھی جھوٹ بولنے سے بعض نہیں آئے انہوںنے کہاکہ بیٹیوں کی عزت کرنے والے اسی طرح بیٹیوں کے ساتھ آتے ہیں۔ عمران خان آ پ جیسے لوگ جو بیٹیوں کو قبول ہی نہیں کرتے وہ ایسے ہی بیان دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ قوم کو جواب دیں کہ کس حیثیت سے وزیراعلی ہاؤس میں لڈو کی سانپ سیڑھی کھیلتے ہیںانہوںنے کہاکہ سانپ کون ہے عوام جانتی ہے اور اس سانپ کو اقتدار کی سیڑھی لڈو کھیل کر ہی مل سکتی ہے وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان آپ قوم کو جواب دیں کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ قوم کو جواب دیں کہ عدالتوں سے مفرور کیوں ہیں ٗعمران خان آپ قوم کو جواب دیں کہ یہودیوں اور ہندوؤں کی غیر ملکی فنڈنگ کہاں سے آئی ؟ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان آپ قوم کو جواب دیں کہ زکواۃکے پیسے جوئے میں کیوں لگائے ٗعمران صاحب دیکھیں عوام کی محبت کیا ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…