اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خاتون رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی کر رکھی ہے جس کے متعلق شریف خاندان کو بھی معلوم ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی دوسری صاحبزادی عصمہ نواز جو کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے کی اہلیہ ہیں۔چوہدری غلام حسین کے مطابق اسحاق ڈار کی خاتون رکن قومی اسمبلی سے شادی پر
کلثوم نواز شدید ناراض ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جو خبر میں دے رہا ہوں کسی میں ہمت ہے تو اس کی تردید کرے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی نئی اہلیہ نہایت تیز طرار ، حسین ہیں جو کبھی ایک پارٹی میں جاتی ہیں کبھی دوسری میں انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، بیگم کلثوم نواز اور سارا شریف خاندان اسحاق ڈار سے کافی عرصہ تک اس معاملے پر ناراض بھی رہا ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔