ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل انتہائی جذباتی تصویر منظر عام پر آگئی، کس سے ملاقات کر کے روانہ ہوئیں؟ دختر اول کے ساتھ کون کون تھا؟۔۔تصویر لنک میں

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دختر اول مریم نواز شریف پانامہ جے آئی ٹی میں پیش ہو چکی ہیں۔وزیراعظم ہائوس اور جوڈیشل اکیڈمی کا درمیان فاصلہ تقریباََ 10منٹ کی ڈرائیور پر مشتمل ہے۔ دختر اول کی جے آئی ٹی میںپیشی کے موقع پر ان کے دونوں بھائی حسین نواز اور حسن نواز ،

شوہر کیپٹن(ر)صفدر کے علاوہ ان کے بچے کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے علاوہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ آصف کرمانی کے علاوہ ان کے بھائی ، شوہر اور بچے ان کے ہمراہ پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اندر جائیں گے اور پیشی ختم ہونے تک وہیں ویٹنگ روم میں بیٹھیں گے۔مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ جے آئی ٹی کی درخواست پرخاتون اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم بھی مریم نواز کے ہمراہ ہونگی۔ واضح رہے کہ دختر اول مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس اور ایف سی کے 2ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہائوس سے قافلے کی صورت میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے والی دختر اول مریم نواز نے روانگی سے قبل اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ماں بیٹی میں انتہائی جذباتی وابستگی دیکھنے کو ملی، مریم نواز نے اپنی والدہ سے گلے مل کر دعائیں لیں ۔ دونوں کی اس موقع پر تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…