اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی جسپریت بمراہ کا دادا رکشہ چلانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے 84سالہ داد اسنتوک سنگھ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔جسپریت بمراہ کے دادا سنتوک سنگھ بھارت کی ڈسٹرکٹ اترکھنڈ کے عالقے اودھم سنگھ نگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور حالات نے انہیں اتنا بے بس کر دیا ہے کہ وہ تین ماہ سے اپنے گھر کا
کرایہ بھی ادا نہیں کر سکے، فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے دادا سنتوک سنگھ پیٹ پالنے کے لیے رکشہ چلاتے ہیں۔ جسپریت کے دادا سنتوک سنگھ نے کہا کہ 2001ء میں جسپریت بمراہ کے والد جسبیر سنگھ کو کھو دیا تھا اور مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کی فیملی کی کفالت نہ کر سکے۔ جسپریت بمراہ کے دادا نے کہا کہ میں مرنے سے پہلے ایک بار اپنے پوتے جسپریت بمراہ اور پوتی جوہیکا سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔