ہمبنٹوٹا (این این آئی)سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان موجودہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ ہمبن ٹوٹا کے مضافاتی علاقے میں واقع مہندا راج پکشے اسٹیڈیم میںہاتھیوں نے پچ پر دھاوا بول دیا ۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم جنگل سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ہے
میچ کو ہاتھیوں سے بچانے کیلئے سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق رات کے وقت ہاتھیوں کے باڑ توڑ کر اسٹیڈیم کی پچ پر گھومنے کے چند واقعات رونما ہو چکے ہیں۔گارڈز کی تعیناتی کا مقصدہے کہ پرستار ہاتھیوں کو تنگ نہ کریں۔
مزید کھیل سے
فیف ڈیوپلیسی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر