جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تلنگا نہ میں سوا ئن فلو سے مر نے والو ں کی تعداد 75 ہو گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حید ر آ باد 27 (نیوز ڈیسک) ریاست تلنگانہ میں یکم جنوری تا 25 مارچ سوائن فلو کے باعث مہلوکین کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ یکم جنوری تا 25 مارچ سوائن فلو کے شبہ پر جملہ 7065 سوائن فلو کے متاثرین سے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جن کے منجملہ 2208 نمونوں کے مثبت (سوائن فلو سے متاثرہ رہنے ) رپورٹس حاصل ہوئی۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہاکہ حکومت سوائن فلو سے متاثرہ افراد کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل ڈاکٹرس سے خواہش کی گئی کہ جو بھی سوائن فلو سے متاثرہ افراد ہاسپٹل سے رجوع ہوں تو انھیں فوری حیدرا?باد کے کسی ایک اہم دواخانہ کو منتقل کریں۔ بتایا گیا کہ گزشتہ دن یعنی 25 مارچ کو سوائن فلو کے متاثرین سے 60 خون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کے منجملہ 15 خون کے نمونوں کی مثبت رپورٹ وصول ہوئی ہے۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت و طبابت نے کہاکہ ایریا و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹلس کے علاوہ شہر حیدرا?باد کے تمام اہم ترین دواخانوں بالخصوص عثمانیہ، گاندھی، کورنٹی اور نیلوفر ہاسپٹلس میں سوائن فلو سے نمٹنے و مو?ثر علاج کے لئے ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…