منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کپل شرما کو چھوڑ کر جانے والےپچھتانے لگے، کپل شرما نے کونسی بڑی بازی مار لی؟

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان بھی فلم ٹیوب لائٹ اسپیشل شو کو ٹیلی ویژن پر کامیاب نہیں کرا سکے تاہم اس بار بھی کپل شرما کے شو نے بازی مار لی ہے۔ تازہ جاری ہونے والی ریٹنگز کے مطابق بھارت کے کامیڈین کپل شرما نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیر کیلئے اس بار دی کپل شرما شو کے بجائے ایک اسپیشل شو سپر نائٹ ود ٹیوب لائٹ کا چناؤ کیا۔ یہ شو بھی اس ہی چینل پر نشر ہوتا ہے جس پر دی کپل شرما شو نشر کیا جاتا ہے

اور شو کی تمام ذمہ داریاں سنیل گروور، علی اصغر ، سوگندھا مشرا اور سنکٹ بھونسلے کے ہاتھوں میں ہے۔تاہم تازہ جاری ہونے والی بھارتی شوز کی ریٹنگز کےمطابق کپل نے بآسانی بازی مار لی ہے۔ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کپل کا کامیڈی شو آٹھویں جبکہ سپر نائٹ ود ٹیوب لائٹ 16ویں نمبر پر ہے۔سنیل گروور، علی اصغر، سگندھا مشرا نے ہوائی جہاز تنازعہ کے بعد کپل کا شو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم چندن پرابھاکر، جنہیں بیچ میں پروگرام چھوڑنا تھا، واپس آگئے ہیں۔دریں اثنا خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی کپل شرما کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…