اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمیز راجہ نے پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں پہنچنے اور جیتنے کے حوالے سے پیشگوئی کے بارے میں کہا کہ میری پیشگوئی کے بارے سوشل میڈیا پر بڑے چرچے ہو رہے ہیں اور لوگ پوچھنا چاہتے ہیں کہ میں کیسے اس نتیجے پر پہنچا کہ پاکستان جیت جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی انٹرنیشنل میچز اچھا کھیلتے ہیں ، دنیا ان سے خوف زدہ ہوتی ہے کیونکہ یہ سب مانتے ہیں کہ پاکستان
میں بھرپور ٹیلنٹ ہے اور اگر یہ کلک کر گئے تو جیتیں گے دوسری چیز آئی سی سی کی رینکنگ ایسے ٹورنامنٹ میں کام نہیں آتی ہے کیونکہ میچ والے دن ایک ڈیڑھ گھنٹہ کی اچھی کرکٹ جو باؤلنگ کی صورت میں اور بیٹنگ کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ دوسری ٹیم کی بیڈ لک، بھی آپ کی جیت میں کردار ادا کرتی ہے ، سب پاکستان کی ٹیم کو ناقابل اعتبار ٹیم سمجھتے ہیں کہ کیونکہ یہ کسی وقت بھی کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی تھی اور اس جیت کا کریڈٹ سرفراز اور ینگسٹرز کو جاتا ہے اور خاص طور پر اس کا کریڈٹ رمضان کو جاتا ہے کیونکہ یہاں بھی 92 والی صورتحال تھی، 92 میں رمضان میں پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب 2017 میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی ہے۔