ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ایک شخص مکھی کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا

datetime 24  جون‬‮  2017 |

رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا؛ ایک شخص مکھی کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا اور ایک جنت میں چلاگیا، لوگ بڑے حیران ہوئے کہ مکھی کی وجہ سے بھی کوئی جنت اور جہنم کی راہ پاسکتاہے۔عرض کرنےلگے۔ اے ﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم۔ پیارے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا؛ دو شخص سفر میں جا رہے تھے اور چلتے چلتے وہ ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں ایک بت پرست قوم رہتی تھی۔

اور وہ بت پرست قوم تب تک کسی مسافر کوآگے نہیں جانے دیتی تھی۔جب تک وہ ان کے بتوں پر کوئی چڑھاوا نہ چڑھا دیتے، جب یہ دونوں مسافر پہنچے تو ان دونوں کو روک لیاگیا، اس قوم کے لوگوں نے ان سے کہا تم بھی ہمارے بت پر کوئی چڑھاوا چڑھاو، انھوں نے یہ کہا صورتحال دیکھ کر ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، ہم خالی ہاتھ ہیں نہ ہمارے ہاتھ کوئی درہم ہیں نہ دینار ہے، اور نہ ہی کچھ کھانے پینے کا سامان ہم اس بت پر کوئی چڑھاوا نہیں چڑھاسکتے، بت پرست قوم نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ تم اس بت پر بغیر کچھ ديےگزرجاؤ۔ اگر تم ایسے مفلس ہو تو ایک ایک مکھی پکڑو اور اس کو ہمارے ہمارے بت کے نام پر مار دو، پہلے مسافر نے کہا یہ کونسی مشکل بات ہے۔ فورًا ایک مکھی پکڑی اور اسے بت کے نام پر مار دیا،اور اپنی جان بچالی۔لیکن اس آدمی کو ﷲ نے جہنم میں پھینک دیا کیونکہ وہ مکھی ﷲ کی مخلوق تھی اور غیرﷲ کے لیے مار دی گئی تھی۔ اب دوسرے مسافر کی باری آتی ہے، تو اس نے کہا میں کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتا کہ ﷲ کی مخلوق کو کسی اور کے نام پر ماروں، چاہے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔اس مسافر کو ان لوگوں نے مار ڈالا،اور اسے جنت مل گئی۔ صرف اس بنا پر کہ اس نے جان دینا گوراہ کرلیا،لیکن ﷲ کے علاوہ کسی اور کے نام پر کوئی چڑھاوا نہیں چڑھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…