بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

رنبیر کپور نے بالآخر قطرینہ کیف سے علیحدگی کی وجہ بیان کر دی

datetime 24  جون‬‮  2017 |

ممبئی(آئی این پی ) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات ختم کرنے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔دونوں فلمی ستارے طویل عرصے بعد فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں، اس موقع پر بھارتی میڈ یا نے کترینہ کے ساتھ علیحدگیکی وجوہات جاننے کی کوشش کی جس پرپہلے تو رنبیر نے میڈیا کے سوالات کو نظر انداز کیا، پھر انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے اور کترینہ کے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔

بالی ووڈ سے مزید خبریں

سیف علی خان کی فلم’’کالا کنڈی‘‘8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی فلم’’کالا کنڈی‘‘8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی 6 کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

بالی وڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا جلد اداکاری میں قدم رکھیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا جلد اداکاری میں قدم رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا ہدایتکاری کے بعد اداکاری میں بھی جلد قدم رکھیں گے اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بچوں کی فلم کیلئے پیشکش کی گئی جو میرے لئے اچھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار فلمون کی پیشکش کی گئی تاہم انہیں سکرپٹ پسند نہیں آئے لیکن اس فلم کا سکرپٹ مجھے اچھا لگا ہے اور میں یہ فلم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میں قدم رکھنے کے بعد فلمسازی اور کوریوگرافی کی طرف اپنی توجہ کم نہیں کریں گے،اداکاری میرا شعبہ نہیں ہے بلکہ کوریوگرافی اور فلمسازی میرا جنون اور جذبہ ہے اور میں یہ فلم صرف بچوں کے لئے کر رہاں ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا پریانکا کیساتھ فلم گستاخیاں بنانے کا فیصلہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی، پدماوتی کے بعد پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی کہانی کو پردہ اسکرین پر لانے کی تیاری میں ہیں تاہم پریانکا ابھی سنجے لیلا بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں ہالی ووڈ کی 2 فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھانی پڑ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پریانکاچوپڑا کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں ٗسنجے لیلا بھنسالی کے مطابق فلم میں پریانکا ، امریتا پریتم کے کردار کو خوب نبھائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…