منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

’’ دھماکے کی فوٹیج نہیں ملتی مگرمیری۔۔‘‘ پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والے ایم پی اےصحافیوں پر برس پڑا،

datetime 24  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والاگرفتارایم پی اے مجید اچکزئی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں پر برس پڑا، نازیبا الفاظ کا استعمال ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران گاڑی سے کچلنے والا رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں پر برس پڑا۔ اس موقع پر مجید اچکزئی نے صحافیوں کو نازیبا الفاظ بھی کہے۔ مجید اچکزئی کو پولیس نے بغیر ہتھکڑی کے عدالت میں پیش کیا، صحافیوں سے اس موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے

مجید اچکزئی کا کہنا تھا کہ ’’آپ کو کیا پولیس والوں نے یہاں آنے کی دعوت دی ہے؟‘‘اس موقع پر مجید اچکزئی نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو نازیبا کلمات بھی کہے، عدالت میں پیشی سے قبل مجید اچکزئی نے ایک بار پھروہاں موجود صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’کل کے کوئٹہ دھماکے کی فوٹیج آپ کو نہیں ملتی جبکہ پولیس اہلکارکو کچلنے کی فوٹیج مل گئی۔‘‘مجید اچکزئی کا صحافیوں سے رویہ نہایت غیر مناسب تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اپنی گرفتاری کی وجہ صحافیوں کو قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…