ڈاکٹر عزیز احمد ایک ماہر نفسیات ہیں۔ فرمانے لگے کہ میں جب اعلیٰ ڈگری کے لیے بیرون ملک گیا تو وہاں نفسیاتی امراض سے بچنے کے لیے پگڑی نما ایک کپڑا سر پر باندھا جاتا تھا۔ میں نے جب دیکھا تو فوراً بولا ’’یہ تو پگڑی ہے اور جس انداز سے آپ باندھ رہے ہیں، ہمارے نبی کریمؐ نے بالکل اسی طرح باندھی تھی۔
‘‘ماہرین وہ پگڑی نما کپڑا اس لیے باندھتے تھے کہ اس سے آدمی کے اندر مسائل و مصائب کی برداشت اور قوت پیدا ہوتی ہے اور آدمی بے شمار نفسیاتی امراض سے بچ جاتا ہے۔ (حلم نام ہے قوت برداشت اور تدبر کا) 1438 ھ سال قبل آقا دو جہاںؐ نے فرما دیا اور موجودہ سائنس اب تحقیق کر رہی ہے۔