بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے تیسری شادی بارے خاموشی توڑ دی ۔۔ شادی کب کریں گے؟ بڑا اعلان کردیا

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن تک شادی نہیں کروں گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہےکہ پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں،جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ججز نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ قطری نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا، عنقریب سپریم کورٹ میں میچ جیتنے والے ہیں، جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا۔عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سکون آور گولیاں لے لیں، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مریم کو تیار کیا جارہا ہے، ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 2017ء عام انتخابات کا سال ہے، اسی لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بتایا ہے کہ ایک فوجی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک فوجی باہر ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید نے مافیا کا زبردست مقابلہ کیا ہے، جلد انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کی3ملین کی انویسٹمنٹ تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…