پشاور(نیوزڈ یسک )خیبر پختونخوا حکومت نےصوبے کے چار بڑےہسپتالوں میں شام کیلئے سکینڈ او پی ڈی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق یہ شفٹ دن 2بجے سے رات 10بجے تک ہوگی۔ یہ شفٹ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں شروع کی جائے گی۔