اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق، 7زخمی ہو گئے، فیڈر ٹرپ ہو جانے کے باعث کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبہ بھر میں آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ تیز آندھی اور بارشوں کے باعث 2خواتین
سمیت 5افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ہیں۔ جھنگ کے علاقے احمد پور سیال میں دیوار گرنے سے 3افراد جبکہ شور کوٹ اور دنیا پور میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔فیسکو ریجن کے اضلاع سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، جھنگ، شور کوٹ اور فیصل آباد میں 90فیڈر ٹرپ کر گئے۔پاکستان کے بالائی علاقوں کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔