پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

فاتح کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ کل کس شہر پہنچ رہے ہیں؟اعلان کردیاگیا

datetime 19  جون‬‮  2017 |

لندن( آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم پاکستانی ٹیم نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے براستہ دبئی وطن واپسی کے لئے اڑان بھر لی ہے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر بورڈ اسٹاف وطن پہنچیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس دبئی سے کراچی پہنچیں گے جبکہ بابراعظم، حسن علی، فہیم اشرف اور احمد شہزاد لاہور جائیں گے۔ عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی، حارث سہیل سیالکوٹ اور بھارت کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان پشاور پہنچیں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی انگلینڈ میں ہی کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے۔جبکہ شاھینوں کے استتقبال کےلئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…