اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے ہار معمولی بات نہیں،اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارت میں کیا ہوگا؟بھارتی میڈیا نے تشویشناک خبرسنادی

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان کے ہاتھوں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کو انتہائی شرمناک اور ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی ،بھارتی ٹی وی چینلز نے بھارتی ٹیم اور کپتان ویرات کوہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کو ذلت آمیز شکست پر بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گیا۔

تمام ٹی وی چینلز نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر اسے آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا بھارتی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ،کوہلی اپنی بلے بازی میں ناکام رہے اور بھارتی کرکٹ کے مداحوں کو مایوس کیا ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے تیز ترین ابھرتے ہوئے نوجوان بالر محمد عامر نے ویرات کوہلی کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویرات کوہلی کو جلدی آؤٹ کرکے بھارتی ٹیم پر اپنا تسلط قائم کریں گے ،محمد عامر کا اشارہ ویرات کوہلی کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر کمزوری کی طرف تھا ،ساتھ ہی محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی ٹیم بکھر جائے گی اور آج محمد عامر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم کو حقیقت میں تنکوں کی طرح بکھیر کے رکھ دیا ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…