پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حسن علی کے جشن منانے کے منفرد انداز کی انتہائی خوفناک وجہ سامنے آگئی،حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرحسن علی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کا بہترین باؤلر بننا ان خواب تھاجوپوراہوگیا۔انہوں نے کہاکہ فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بائولرحسن علی نے کہاکہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ہدف متعین کیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلر بنوں گااوراب میرایہ خواب پوراہوگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ میں اس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والابائولررہاہوں اورایونٹ کے آخرتک اپنی کارکردگی برقراررکھنے کی کوشش کروں گا۔حسن علی نے مزیدکہاکہ مجھ پریہ کوئی دبائونہیں کہ کوشش کروں گاکہ گولڈن بال کاایوارڈاپنے نام کرلوں ۔انہوں نے کہاکہ میری بہترین کارکردگی کی وجہ میری محنت اوراظہرمحمود کی بہترین کوچنگ ہے جس کی وجہ سے میں اس ایونٹ میں 10وکٹیں لے کرسرفہرست ہوں کیونکہ اظہرمحمودنے مجھے جوپلان دیااس پرمیں مکمل طورپرعمل کیااوراب تک کامیاب رہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ انشااللہ فائنل جیت کرقوم کوخوشخبری دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اپنی فارم جاری رکھنے کی کوشش کروں گا، باقی نتائج اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے حسن علی نے کہاکہ جب وکٹ لیتاہوں تومیرااس پرجشن منانے کاطریقہ کارمختلف ہے جیساکہ ایٹم بم پھٹ جاتاہے اورمیرے جشن منانے پرلوگوں کی تعریف پران کاشکرگزارہوں ۔انہوں نے انشااللہ فائنل میں جیت کرمیں چارسے پانچ مرتبہ اپنے ہی اندازمیں جشن منائوں گا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…