پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سرفرازاحمد کے جاوید میاندادکے بار ے میں جارحانہ ریمارکس تنازعے کی وجہ بن گئے،عامر سہیل کے نئے انکشافات نے معاملے کو کچھ اور ہی رُخ دیدیا

datetime 16  جون‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اورسابق کپتان جاوید میاندادکے بارے میں بیان دینے کے بعد عامرسہیل کےخلاف شائقین کرکٹ کی طرف سےسوشل میڈیاپرشدیدردعمل سامنے آیاہے جس کے بعد سابق کپتان عامرسہیل نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے کہ ان کے بیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل نے کہاہےکہ جب قومی کرکٹ ٹیم

کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان بنانے کامعاملہ سامنے آیاتھاتومیں پہلاشخص تھاجس نے سرفرازاحمدکوکپتان بنانے کی حمایت کی تھی کہ وہ یہ ذمہ داری خوب نبھاسکتے ہیں اورمیں نے یہ کبھی نہیں کہاکہ سرفرازاحمدکسی خاص ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں کیونکہ سری لنکاسے چیمپینزٹرافی میں میچ جیتنے کے بعد سرفرازاحمد نے خوداپنے بیان میں اس جیت کاکریڈٹ جاویدمیاندادکودیاتھااورکہاتھاکہ اس جیت کوجاویدمیاندادکے نام کرتے ہیں ،جس پرسرفرازاحمد سے جب پوچھاگیاکہ آپ نے ایساکیوں کیاتوانہوں نے کہاتھاکہ جاویدمیاندادہم پرتنقید بہت کرتے ہیں اورمیرابیان بھی اسی حوالے سے تھا،عامرسہیل نے کہاکہ اگرکوئی غلط کہے گاتواس کوغلط ہی کہیں گے اوردرست کہے گاتواس کو سراہیں گے ۔یادرہے کہ سابق کپتان عامرسہیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں سری لنکاکے خلاف پاکستان کی جیت پرسرفرازاحمدپرتنقید کی تھی اورکہاتھاکہ اس میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکاکوئی کمال نہیں بلکہ یہ میچ آپ کوجتوایاگیاہے اورسرفرازاحمدکواس فتح پرزیادہ اچھل کودکی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ کرکٹ میں کیاکچھ ہوتاہے اورکیاکیاہورہاہے ۔انہوں نے کہاتھاکہ اب یہ نہ پوچھاجائے کہ میچ کس نے جتوائے تھے ؟عامرسہیل نے کہاکہ سری لنکاکے خلاف جیت میں کس کاکردارتھامیں اس کے وسیلوں کانام نہیں لوں گا۔انہوں نے کہاتھاکہ چیمپینزٹرافی میںپاکستانی ٹیم کوفتح قوم کی دعائوں کی بدولت حاصل ہوئی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…