منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے پاکستانی اور بھارتی ٹوئٹر پر مدمقابل،سہواگ کے تبصرے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/دہلی (آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں انڈیا کی بنگلہ دیش پر جیت کے بعد ہی ٹویٹر پر بحث ہونے لگی جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے بارے میں بھی لوگ تبصرے کرنے لگے۔پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، اب کرکٹ کے سب سے بڑے میچ کا انتظار ہے، پاکستان کی ٹیم اپنا تحمل برقرار رکھے اور فوکس ہوکر کھیلے۔

بس ایک اور جیت۔وقاص امجد نے آفریدی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اس بار انشا اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ پاکستانی ٹیم پورے اعتماد سے پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم حد سے زیادہ اعتماد کا شکار ہوچکی ہے۔سندیپ نام کے ٹویٹر صارف نے لکھا کہ پاکستان میں اچانک پرانے ٹی وی سیٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاکہ وہ انڈیا سے شکست کے بعد توڑنے کے کام آئیں۔سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا کہ اچھی کوشش کی پوتے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بہترین کوششیں کیں۔ گھر کی ہی بات ہے۔ فادرز ڈے پر بیٹے کے ساتھ فائنل ہے۔ مذاق کو سنجیدہ مت لیجیے گا۔سہواگ کی اس ٹویٹ سے جہاں بہت سے لوگوں نے لطف اٹھایا تو بہت سے افراد انھیں یہ مشورہ بھی دیتے نظر آئے کہ اتنے بڑے کرکٹر کی جانب سے اس طرح کا تبصرہ زیب نہیں دیتا ہے۔بروکین کرکٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ‘چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انڈین ٹیم سب سے زیادہ بار فائنل میں پہنچنے والی ٹیم ہے۔فلم اداکارہ تاپسی پنوں نے لکھا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے دا پیچ سے زیادہ میں اس بات سے جوش میں ہوں کہ جس ملک نے ان دونوں کو کرکٹ کھیلنا سکھایا وہیں پر دونوں فائنل میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے نقلچی اکانٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ اب انڈین ٹیم کو ایک پریس کانفرنس کرکے بنگلہ دیش پر اپنی جیت کے ثبوت پیش کرنے چاہییں۔

سیمی فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بلے باز روہت شرما کی اچھی بیٹنگ کی بھی خوب تعریفیں ٹویٹر پر جاری رہیں۔روہت شرما نے ناٹ آٹ 123 رنز بنائے جبکہ وراٹ کوہلی نے 96 رنز بنائے۔یوگیشور ماتھر نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا: ‘روہت اور کوہلی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو ان کی صحیح جگہ دکھا رہے ہیں، وہ ہے بانڈری کے باہر کی جگہ۔

سندیپ گوئل نے لکھا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ روہت اور کوہلی میں میچ کے دوران چوکے لگانے کا مقابلہ چل رہا ہو۔سیپی شرما 94 کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ 8،000 رن بنانے کے لیے وراٹ کوہلی کو مبارکباد، کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ تیزی سے انھوں نے یہ رنز بنائے ہیں، صرف 175 اننگز میں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…