پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اس بار دباؤ کس پر ہوگا؟ہیڈ کوچ مکی ارتھرنے حکمت عملی تیارکرلی،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 16  جون‬‮  2017 |

اوول(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہوگا شاہینوں نے فیصلہ کن معرکے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ، شاہین ایجبسٹن کا بدلہ اوول میں چکانے کے لئے پرعزم ہیں۔شاہینوں نے ایک روز مکمل آرام کے بعد اتوار کو شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے تاریخی فائنل کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں کے کم بیک سے بھارتی ٹیم پریشان ہے۔

پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کو لے کر بھارتی کیمپ میں بے چینی پائی جاتی ہے ، بھارتی ٹاپ آرڈر بلے باز تو اچھی فارم میں ہیں مگر مڈل آرڈربلے بازوں کواس ٹورنامنٹ میں ابھی تک موقع نہیں مل سکا جو کہ انڈین ٹیم کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔پاکستانی ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ٹیم فیصلہ کن معرکے کے لئے تیار ہے اور اس مرتبہ دباؤ پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر ہوگا اور ہم کوشش کریں گے کہ اس دباؤ کا فائدہ اٹھائیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…