پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی کپتان بھارت سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ بھارت میں آگ لگ گئی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان مشرقی مرتضی نے کہاکہ ہم نے اپنی طرف سے بھارت کےخلاف بہترین کھیل پیش کیالیکن انڈین مضبوط بیٹنگ کی وجہ سے ہمیں شکست ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ چیمپنزٹرافی کافائنل اب بھارت او رپاکستانکے درمیان ہوگااورشائقین کرکٹ کوبہترین کھیل دیکھنے کوملے گا۔مشرفی مرتضی نے کہاکہ ہم

ہارگئے لیکن ہمارے لئے اعزازکی بات ہے کہ ہم نے اس ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ اب فائنل میں ہماری ہمددریاں پاکستان کے ساتھ ہیں اورہم اب پاکستانی ٹیم کوسپورٹ کرینگے ۔  ۔واضح  رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں18جون کواوول کے میدان میں ٹائٹل کے حصول کیلئے مد مقابل ہوں گی۔بہتری کارکردگی پر بھارت کے روہت شرما مین آف دی میچ قرارپائے،بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا توبنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا اورروہت شرما نے 123 اور کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔بھارت کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز شیکھر دھون تھے جو کہ 46رنز بنا کر مشرف مرتضیٰ کی گیند پر کیچ ہوئے۔اسکے بعدروہت شرمااورکوہلی کے درمیان ناقابل شکست178رنزکی پاٹنرشپ قائم ہوئی۔اس سے قبل جب بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ہوا تو پہلے اوور کی آخری گیند پر ہی بھوونیشور کمار نے اوپنر سومیا سرکار کو صفر کے سکور پر بولڈ کر دیا۔بھوونیشور کمار نے بھارت کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب ساتویں اوور میں انہوں نے صابر رحمان کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ان کا کیچ رویندر جدیجا

نے پکڑا۔اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی شراکت میں 123 رنز بنے۔ 153 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو نے تمیم اقبال کی وکٹ حاصل کی انہوں نے 70 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی گرنے والی چوتھی وکٹ شکیب الحسن کی تھی جو کہ 15 رنز بنا سکے انہیں جدیجا نے آؤٹ کیا۔شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے اگلے اوور میں ہی بنگلہ دیش کی جانب سے دوسرے سیٹ بیٹسمین مشفق الرحیم بھی کیدار جادھو کی گیند پر میدان بدر ہو گئے ان کا انفرادی سکور 61 رہا۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 218 کے مجموعی سکور پر گری جب مصدق حسین کو بھمرا نے 43ویں اوور میں اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔

اس کے بعد محمود اللہ 45ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے جب ان کی ٹیم کا سکور 229 تھا۔ بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر 265کا ہندسہ جوڑا ۔پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کوشکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ 18جون کو اوول میں کھیلا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…