منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سرفرازاحمد نے عمران خان کا25سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

datetime 13  جون‬‮  2017

کارڈف(این این آئی) قومی کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف نصف سنچری اسکور کرکے سابق کپتان عمران خان کا 25 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کی خاص بات کپتان سرفراز احمد کی 61

رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی جس کی بدولت انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کرکٹ کی تاریخ میں آئی سی سی ایونٹس میں فتح پانے والے میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج تک کسی پاکستانی کپتان کو نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہیں تھا لیکن سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں نصف سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔دوسری جانب سرفراز احمد نے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور تھا تاہم اب یہ اعزاز سرفراز کو حاصل ہوگیا ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بیٹنگ میں اظہرعلی نے زیادہ رنزبنائے انہوں نے3میچوں کی 3اننگزمیں31کی اوسط سے93رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔دوسرے نمبرپرفخرزمان نے2میچوں کی 2اننگزمیں40.50کی اوسط سے81رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔

تیسرے نمبرپرسرفرازاحمدنے3میچوں کی 2اننگزمیں76کی اوسط سے76رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور61رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرمحمدحفیظ نے3میچوں کی 3اننگزمیں20کی اوسط سے60رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور33رنزہے۔پانچویں نمبرپربابراعظم نے3میچوں کی 3اننگزمیں24.50کی اوسط سے49رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور31رنزناٹ آؤٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…