بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

چوتھا روپیا کُنویں میں پھینک دیتا ہوں

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطب الدین ایبک ایک دفعہ شکار کھیلتے ہوئے ایک کھیت سے گزرا۔ وہاں ایک کسان ہل چلاتا ہوا نظر آیا تو اس نے پوچھا، ’’تم دن میں کتنا کما لیتے ہو؟‘‘ کسان نے کہا،’’حضور‘ چار روپے کما لیتا ہوں۔‘‘ قطب الدین ایبک نے پوچھا، ’’تم ان چار روپوں کو کس طرح خرچ کرتے ہو؟‘‘ کسان نے کہا، ’’پہلا روپیا میں خرچ کرتا ہوں‘ دوسرا روپیا اُدھار دیتا ہوں‘ تیسرا روپیا قرض اُتارنے میں صرف کرتا ہوں اور چوتھا روپیا کُنویں میں پھینک دیتا ہوں۔‘‘

قطب الدین ایبک نے حیران ہوکرکہا ’’میں تمہاری باتوں کا مطلب نہیں سمجھا۔‘‘ کسان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’پہلا روپیا خود پر اور اپنی بیوی پر خرچ کرتا ہوں۔ دوسرا روپیا بچّوں پر خرچ ہوتا ہے تاکہ جب میں بوڑھا ہوجاؤں تو وہ مجھے کھلا سکیں۔ تیسرا روپیا اپنے والدین پر خرچ کرتا ہوں، انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا اور چوتھا روپیا میں خیرات کرتا ہوں اور دنیا میں اس کا اجر نہیں چاہتا۔ علاّمہ شبلی نعمانی اپنے بحری سفرکا ایک سبق آموز واقعہ لکھتے ہیں کہ دورانِ سفر جہازکا انجن بے کار ہوگیا اور جہاز نہایت آہستہ آہستہ ہوا کے سہارے چل رہا تھا۔ میں سخت گھبرایا ہوا تھا۔ اس اضطراب میں اور کیا ہوسکتا تھا‘ دوڑا ہوا مسٹر آرنلڈ کے پاس گیا۔ وہ اس وقت نہایت اطمینان سے ایک کتاب کے مطالعے میں مصروف تھے۔ میں نے کہا، ’’آپ کو کچھ خبر بھی ہے؟‘‘ وہ بولے‘ ’’جی ہاں‘ جہاز کا انجن خراب ہوگیا ہے۔‘‘ میں نے کہا‘ ’’آپ کو کچھ پریشانی نہیں؟ بھلا یہ کتاب دیکھنے کا موقع ہے؟‘‘ وہ بولے کہ اگر جہازکو ڈوبنا ہی ہے تو یہ تھوڑا سا وقت قابلِ قدر و قیمت ہے جسے رائیگاں کرنا بے عقلی ہے۔‘‘ ان کے استقلال اور ہمّت سے مجھے اطمینان ہوا۔ آٹھ گھنٹے بعد انجن دُرست ہوا اور جہاز پہلے کی طرح چلنے لگا۔ شُتر مُرغ بیس سے تیس انڈے دیتا ہے۔ پھر ان کے تین حصّے کرتا ہے، ایک حصّہ زمین میں دفن کرتا ہے، دوسرا حصّہ دھوپ میں رکھتا ہے اور تیسرے حصّے کو سِیتا ہے۔ جب بچّے نکل آتے ہیں تو دھوپ والے انڈوں کو توڑکر بچّوں کو پلاتا ہے۔ جب وہ ختم ہوجاتے ہیں تو دفن کیے ہوئے انڈوں کو نکال کر ان میں سوراخ کردیتا ہے۔

اس میں سے نکلنے والے مواد کو کھانے کے لیے چیونٹیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑے جمع ہوجاتے ہیں‘ جنہیں پکڑ پکڑکر وہ اپنے بچّوں کے آگے ڈالتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…