پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’میں بیٹ فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہوں‘‘ مجھ سے ایک شخص بیٹ خریدنے آیا تھا جس کو۔۔

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کا پہلی بار انٹرویو منظر عام پر آگیا۔ پی سی بی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ بیٹ بیچنے کا کاروبار ہے، جس شخص کو بکی کہاں جاتا ہے وہ بیٹ خریدنےآیا تھا۔دیگر کلائنٹس کی طرح اس سے بھی بیٹ کی خریدو فروخت پر بات ہوئی تھی۔ پی سی بی کے پاس کوئی ثبوت نہیں نا کوئی گواہ ہے۔ کرکٹ بورڈ میرے خلاف کہانیاں پھیلا رہا ہے اس پر یقین کیسے کرسکتا ہوں۔ ناصر جمشید کا کرکٹ ویب سائٹ کرِک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امید ہے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کلیئر قرار دے گی ۔

لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ مجرم قرار دے سکتا ہے ۔پی سی بی کی جانب لگے تمام الزامات مضحکہ خیز ہیں ،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی پر مکمل بھروسہ ہے ، لیکن پی سی بی پر کم بھروسہ ہے۔ ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ سی اے اسپورٹس کے بیٹس فروخت کرنے کا کام کئی برس سے کر رہا ہوں ،ہر بیٹ کی فروخت پر 10 فیصد کمیشن ملتا ہے ،بیٹس فروخت کرنے کا کاروبار کسی سے پوشیدہ نہیں رکھا ۔ پاکستانی اوپنر بلے باز کا مزید کہا تھا کہ پی سی بی کے میرے خلاف گواہان پیش کرنا مضحکہ خیز تھا ، جس پر ہنسی آرہی تھی۔ وہ آدمی جسے بطور بکی متعارف کرایا گیا ، شوروم میں کام کرتا تھا ۔اس آدمی کو دیگر کلائنٹس کی طرح بیٹس فروخت کرنے کی بات کی ، جسے بعد میں اس نے نہیں لیے ،پی سی بی کے پاس میرے خلاف اسپاٹ فکسنگ یا گیم فکس کرنے کا کوئی ثبوت ہے اور نہ کوئی گواہ ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…