بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے سری لنکاکوشکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکاکو3وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین سیمی فائنل14جون کوکارڈف میں کھیلاجائے گا،سرفرازاحمدنے 61رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا ،سری لنکا کے 237رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعدمیں

بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے44.5اوووروں میں7وکٹوں کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔اس سے قبل سری لنکاکی پوری ٹیم 49.2اووروں میں236رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازاظہرعلی اورفخرزمان نے کیا۔دونوں اوپنرزنے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں74رنزبنائے۔پاکستان کی پہلی وکٹ74رنزپرگری جب فخرزمان50رنزبناکرپردیپ کی گیندپرگنارتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔دوسری وکٹ92رنزپرگری جب بابراعظم10رنزبناکرپردیپ کی گیندپرڈی سلواکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اگلے ہی اوورمیں95کے سکورپرپاکستان کی تیسری وکٹ گرگئی جب محمدحفیظ ایک رن بناکرپریراکی گیندپرپردیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔چوتھی وکٹ110رنزپرگری جب اظہرعلی34رنزبناکرلکمل کی گیندپرمینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ131رنزپرگری جب شعیب ملک11رنزبناکرملنگاکی گیندپر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ137رنزپرگری جب عمادوسیم4رنزبناکرپردیپ کی گیندپر ڈکویلاکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو ساتواں نقصان 162رنزپراٹھانا پڑا جب جب فہیم اشرف15رنزبناکرپریراکے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعدمحمدعامراورسرفرازاحمدنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں75رنزبنائے

جوکہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں آٹھویں وکٹ کی پارٹنرشپ کاریکارڈہے۔سری لنکن فیلڈرز نے بھی دوکیچ چھوڑکرانکی مددکی۔سرفرازاحمد61اورمحمدعامر28رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکاکی جانب سے نوان پردیپ نے تین، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔سری لنکاکی پوری ٹیم 49.2اووروں میں236رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔سری لنکاکی جانب سے ڈکویلا اور گناتھیلاکا نے اننگز کاآغازکیا اور ابتدائی اوورز میں دونوں نے پراعتماد انداز میں پاکستانی بولرز کا سامنا کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی چھٹے اوور میں ملی جب جنید خان نے26کے سکورپر گناتھیلاکا کو مڈ آن پر کھڑے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ انہوں نے 13 رنز بنا ئے۔

سری لنکاکی دوسری وکٹ82رنزپرگری جب کشال مینڈس 27 رنز بناکر حسن علی کی ایک اندر آتی ہوئی گیند پر بولڈ ہو گئے۔مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے کے بعدپاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فہیم اشرف نے چندیمل کوصفرپر بولڈ کر کے اپنے انٹرنیشنل کریئر کی پہلی اور میچ میں ٹیم کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔تین وکٹیں گرنے کے بعدسری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے اوپنر ڈکویلا کے ساتھ مل کر 78 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔چوتھی وکٹ161رنزپرگری جب اینجلو میتھیوز محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ میں محمد عامر کی پہلی وکٹ تھی۔اگلے ہی اوور میں162رنزپرپانچویں وکٹ گری جب ڈی سلواایک رن بناکر جنید خان کی گیندپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرآؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ بھی162رنزپرگری جب عامر نے اپنے اگلے اوور میں ڈکویلا کو بھی آؤٹ کر کے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ ڈکویلا نے 73 رنز بنائے۔اسی اوور میں سرفراز گنارتنے کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔ساتویں وکٹ167رنزپرگری تھشارا پریراایک رن بناکرجنیدخان کی گیندپر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس موقعے پر لکمل نے گنارتنے کا ساتھ دیا اور ساڑھے نو اوورز میں 46 رنز کی شراکت کی۔آٹھویں وکٹ213رنزپرگری جب لکمل26رنزبناکرحسن علی کی گیندپربولڈہوگئے۔

نویں وکٹ 232رنزپرگری جب گنارتنے 27رنزبناکرحسن علی کی گیندپرفخرزمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔سری لنکاکی آخری وکٹ236رنزپرگری جب پردیپ ایک رن بناکرفہیم اشرف کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے جنیدخان اورحسن علی نے3،3،محمدعامراورفہیم اشرف نے2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ سرفراز احمدکو بہترین بلے بازی پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…