پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکانے پاکستان کوجیت کےلئے 237رنزکاہدف دیدیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باولرز کی عمدہ بائولنگ کی وجہ سے سری لنکا  236 رنز بناسکااورپاکستان کوجیت لےلئے 237رنزکاہدف دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے خلاف تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے جنید خان اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد عامر اور ڈبیو کرنے والے فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔

سری لنکا کے 161 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان میتھیوز اور ڈیکویلا نے 78 رنز جوڑے۔ اسکے بعد آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز نے 2۔49 اوورز میں  236 رنز بنائے۔ محمد عامر ن پہلے انجیلو میتھیوز کو39 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا اور اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ڈک ویلا کو بھی 73 رنز پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔حسن علی نے 82 کے مجموعے اسکور پر کشال مینڈس کو بولڈ کیا، انہوں نے 27 رنز اسکور کئے تھے جبکہ 83 رنز پر فہیم اشرف نے دنیش چندی مل کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی ۔گرین شرٹس کو جنید خان نے پہلی کامیابی دلائی تھی جب گوناتھی لاکا 13 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، جنید خان اب تک 2 اوورز میڈن کراچکے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا آج کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔سیمی فائنل پاکستان کرکٹ ٹیم کھیلے گی یا سری لنکنز؟اس بات کا فیصلہ میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے موسم کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ اگر بارش ہو گئی اور میچ نہ ہو سکا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…