جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

زینب عباس نے اینجلو میتھیوز کیساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

datetime 12  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سپورٹس رپورٹر زینب عباس بھی چھائی ہوئی ہیں ۔انہوں نے جس کھلاڑی کیساتھ بھی سیلفی لی ہے وہ اپنا میچ ہار جاتی ہے ۔بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ ایسا ہی کچھ اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ بھی ہوا۔

آج پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہونے جارہا ہے جس سے پہلےانہوں نے اینجلو میتھیوز کیساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔زینب عباس کیجانب سے یہ تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی اسے بہت زیادہ پسند اور ری ٹویٹ کیا جا رہا ہےاور مزے مزے کے کمنٹس آرہے ہیں واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی خاتون کو چیمپئنز ٹرافی میں شریک بلے بازوں کیلئے منحوس قرار، ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلئیرز کے صفر پر آئوٹ ہونے کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 0 پر آؤٹ ہوئے تو بھارتیوں نے اس کا ملبہ ایک پاکستانی لڑکی پر گرا دیا اور کہا ہے اس کی وجہ سے ویرات کوہلی کی کارکردگی خراب ہو گئی ہے۔کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کھائی تھی تاہم سری لنکا کے خلافوہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس کا قصور وار کسی اور کو نہیں بلکہ پاکستانی خاتون صحافی زینب عباس کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ بھارتی مداحوں اور میڈیا کے مطابق جب سے زینب عباس نے ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لی ہے تب سے ان کی کارکردگی خراب ہو گئی ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر وہ اے بی ڈویلیئرز کی مثال پیش کرتے ہیں جو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنے کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے اور میچ سے پہلے زینب عباس نے ان کیساتھ بھی سیلفی بنائی تھی۔

 

 

 

 

 



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…