جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بقاء کی جنگ،پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی،چیمپئنزٹرافی میں آج سری لنکا اور پاکستان کامقابلہ،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟میدان میں کون کون اترے گا؟جانیئے

datetime 11  جون‬‮  2017 |

برمنگھم (آئی این پی)پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے

معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچ جیتنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ گروپ بی کی چاروں ٹیمیں دو دو پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر جو ٹیم اپنا آئندہ میچ جیتے گی وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد حفیظ کی جگہ فہیم اشرف کو کھلائے جانے کا امکان ہے ،میدان میں اترنے والے متوقع گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔اظہرعلی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…