بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کیا خدا ہے؟

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک آدمی ایک نائی کے پاس گیا اور اس سے بولا کہ بھائی ذرا میری حجامت تو بنا دو۔ نائی نے کام شروع کیا تو معلوم پڑا کہ وہ تو اپنے کام میں بہت مہارت رکھتا تھا۔ ابھی وہ حجامت بنا ہی رہا تھا کہ اللہ جانے کیسے ہم دونوں خدا کے ہونے یا نہ ہونے پر بات کرنے لگے۔ اس نائی نے بڑے کڑوے لہجے میں اپنی رائے ظاہر کی کہ میرے خیال میں تو کوئی خدا نہیں ہوتا اگر کوئی رب ہوتا تو دنیا میں اتنے ظلم و ستم کسی پر بھی نہ ڈھائے جاتے۔ دیکھو فلسطین ، سومالیہ، بوسنیہ ، مقبوضہ کشمیر کی کیا حالت ہے لیکن کیا کسی نے ان کو بچایا۔

ہماری سڑکوں ، گلیوں، بازاروں، چوراہوں پر کھڑے فقیروں کو دیکھو۔ وہ بچے جو اتنی کم عمر میں مزدوری کر رہے ہیں ان کی طرف دیکھو اور مجھے بتاؤ کہ جب یہ سارے مظلوم لوگ بغیر کسی چھت کے بھوکے پیٹ سو جاتے ہیں تو تمہارا خدا کدھر ہوتا ہے۔ کتنے لوگ لاوارث ہیں، کتنے لوگ ڈرگز استعمال کرتے ہیں۔ چوری چکاری اور غلط حرکتوں میں پڑے ہوئے ہیں اور کوئی خدا انہیں ہدایت نہیں دیتا تو تم کیسے کہہ دیتے ہو کہ خدا نے سارا نظام سنبھال رکھا ہے۔میں تو دنیا کی مفلسی، پریشان حالی اور نفسا نفسی دیکھ کر اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کوئی رب نہیں ہے جو دنیا کے ہر انسان کی حفاظت میں جتا ہو۔ اس وقت وہ نائی کیونکہ میرے بال بنا رہا تھا، میں نے سوچا کہ یہ اسے جواب دینے کا وقت نہیں تھا۔ لیکن میں اس کی بات سے ذرہ بھر بھی اتفاق نہیں رکھتا تھا۔ میرا اللہ کے وجود پر بھروسہ بہت قوی تھا اور میں اس سے بالکل مختلف عقیدے کا انسان تھا۔ جب اس نے میری حجامت کر دی اور میری شیو بنا دی تو میں نے اسے اس کے پیسے دیے اور دکان سے باہر آگیا۔ ابھی گلی کی طرف مڑا ہی تھا کہ میری نظر ایک ایسے آدمی پر پڑی جس کی شیو بڑھی ہوئی تھی اور بال کندھوں سے نیچے آرہے تھے۔ اس نے خود کا ایسا حلیہ ترتیب دیا ہوا تھا کہ واضح تھا کہ وہ اپنا کوئی خیال نہیں رکھتا تھا۔ میں نے اسے بغل میں کیا اور نائی کی دکان میں واپس چلتا بنا۔ مجھے پھر اندر داخل ہوتے دیکھ کر نائی چونک گیا۔ میں نے اندر جا کر بولا کہ اس دنیا میں کوئی نائی نہیں ہوتے۔

وہ بولا بھائی کیسی عجیب بات کر رہے ہو؟ ابھی ابھی میں نے تمہاری کیا خوب حجامت بنائی ۔اپنے آپ کو ذرا آئینے میں دیکھو کیسے لش پش لگ رہے ہو اور کہتے ہو کہ نائی نہیں ہوتے۔ اس آدمی نے جواب دیا کہ تم نے بولا کہ ایسے لوگ ہیں جن پر ظلم ہو رہا ہے تو خدا نہیں ہوتا، تو یہ دیکھو اس آدمی کے بال دیکھو اس کی بڑھی ہوئی شیو دیکھو اور مجھے بتاؤ کہ اگر نائی ہوتے ہیں تو دنیا میں کوئی بھی ایسی حالت میں کیونکر ہے؟ وہ بولا نہیں نہیں۔۔بھائی اصل میں بات یہ ہے کہ نائی تو ہر چوراہے پر ایک دکان کھولے بیٹھا ہے ۔۔۔

حقیقت یہ ہے کہ جو لا پرواہ ہوتے ہیں وہ نائی کے پاس خود نہیں جاتے۔ میں مسکرانے لگا اور میں نے اس کے نزدیک ہو کر نرمی سے بولا کہ میرے دوست بالکل ٹھیک بولا آپ نے اور بالکل اسی طرح خدا تو ہے مگر جو بھی مشکل میں گھرا ہے وہ خود اس کے پاس نہیں جاتا۔ اپنے کاموں کے بننے کے لیے وہ اللہ سے رجوع ہی نہیں کرتا۔ جو دعا ہی نہ مانگے، عبادت ہی نہ کرے تو پھر اللہ کا کیا قصور کہ اس کی دنیاوی زندگی بری ہے یا وہ کسی ظلم و ستم کا نشانہ بن جاتا ہے۔ زیادہ تر وہ لوگ ڈرگز، چوری چکاری اور دو نمبری کرتے ہیں جو اللہ سے دور ہوتے ہیں۔اپنے آپ کو چیک کریں کہ آپ اللہ کے کتنے فرمانبردار ہیں اور کتنے مقرب ہوں گے۔ آپ کو سب سمجھ آجائے گا کہ آپ کے دنیاوی حالات کیسے ہیں اور کیوں ویسے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…