زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سوئٹرزلینڈ میں روزہ رکھنے کے لیے حلال سحری کا کھانا تلاش کرنے نکل پڑے۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں حکم خداوندی کی روشنی میں تمام ہی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر اور پروفیشن سے تعلق رکھتے ہو روزہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا وہ آج کل سوئزلینڈ کے شہر زیورخ میں موجود ہیں، گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سحری کے لیے حلال کھانا تلاش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے آخری پہر میں شدید بارش کے باوجود عاطف اسلم ریورخ کی سڑکوں پر حلال سحری کی تلاش میںنکلے تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں.ویڈیو میں رات کی تاریکی اور بارش کے باعث زیورخ کی سڑکوں پر صرف چند ہی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم اسی دوران عاطف اسلم حلال کھانوں کا ہوٹل دیکھنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے وہاں سے سحری خریدی۔عاطف نے ویڈیو میں بتایا کہ اس وقت رات کے تین بج رہے ہیں اور زیورخ میں شدید بارشیں بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کو بہت سناٹا ہے، میری کوشش ہے کہ سحری کے لیے حلال کھانا مل جائے تاکہ روزہ رکھوں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔