ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھا ’’نماز میں مقیم کی نماز کا بھی ذکر ہے اور خوف کی نماز کا بھی لیکن کہیں بھی مسافر کی نماز کا ذکر نہیں ہے؟ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے فرمایا ’’برادر زادہ: اللہ جل شانہ نے حضورﷺ کو نبی بنا کر بھیجا ہم لوگ انجان تھے کچھ نہیں جانتے تھے بس جو ہم نے ان کو کرتے دیکھا وہ کریں گے‘‘۔ حضرت ابن عمرؓ کے اس کلام کا منشا یہ تھا کہ ہر مسئلہ کا صراحتہً قرآن مجید میں ہونا ضروری نہیں۔ عمل کے لئے حضور اقدسﷺ سے ثابت ہو جانا کافی ہے۔