ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے حضورﷺ کا یہ قول نقل کیا ’’لا تمنعو ا اماء اللہ عن المساجد‘‘ ترجمہ : عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو۔ یہ ارشاد سن کر حضرت عبداللہؓ کے ایک صاحبزادے (جن کا نام بلال بن عبداللہ ہے) نے عرض کیا ’’ہم تو اجازت نہیں دے سکتے‘‘ (کیونکہ وہ اس کو آئندہ چل کر آزادی اور
فساد و آوارگی کا بہانہ بنا لیں گی) صاحبزادے کی اس جرأت پر حضرت عبداللہ بن عمرؓ بہت ناراض ہوئے اور انہیں بہت برا بھلا کہا اور فرمایا ’’میں حضورﷺ کا ارشاد سناؤں اور تو کہے کہ اجازت نہیں دے سکتے‘‘ اس کے بعد اس صاحبزادے سے ہمیشہ کیلئے بولنا چھوڑ دیا او رپھر کبھی اس سے بات نہیں کی۔