پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عظیم مسلمان باکسر محمد علی کے ایک میچ سے کس طرح عظیم اداکار سلویسٹر سٹالون (ریمبو) کی کایا پلٹ گئی؟

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار سلیوسٹرسٹالون(ریمبو) کی زندگی کی جدو جہد بارے حیران کن تفصیلات منظر عام پر۔ 70 سالہ سلویسٹر سٹالون کو اس وقت فلمی دنیا کا بڑا ستارہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ سلویسٹر سٹالون نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے ایک طویل جدوجہد کی ہے۔ سلویسٹر سٹالون کے چہرے کا بایاں نچلا حصہ پیدائشی طور پر مفلوج تھا جس کی وجہ سے انہیں بولنے میں شدید دشواری تھی۔

24 سال کی عمر میں ریمبو نے اپنا اداکاری کا خواب پورا کرنے کیلئے نیو یارک کا رخ کیا لیکن انہیں وہاں بند دروازوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ پیسوں کی قلت کی وجہ سے ریمبو کو تین ہفتے تک ایک بس ٹرمینل پر سونا پڑا، پیسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ریمبو نے اپنا پالتو کتا 25 ڈالر میں فروخت کر دیا۔ 200 ڈالر کمانے کیلئے ان ایک نا مناسب فلم میں بھی کام کرنا پڑا، ایک دن دنیا کے عظیم مسلمان باکسر محمد علی کا میچ دیکھتے ہوئے انہیں مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلمRockey کی کہانی لکھنے کا خیال آیا۔ انہوں نے مسلسل تین دن بغیر سوئے فلم کے سکرپٹ پر کام کیا، پروڈیوسرز کو ان کا سکرپٹ اتنا پسند آیا کہ اس کیلئے ریمبو کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر ز کی آفر کی گئی۔ لیکن انہوں نے آفر ٹھکرا دی۔ ریمبو کو اس فلم میں مرکزی کردار بھی چاہئے تھا۔ آخر کار انہیں ایک پروڈیوسر مل گیا جو انہیں سکرپٹ کے ساتھ مرکزی کردار دینے کو بھی تیار تھا۔ پیسہ حاصل کرنے کے بعد ریمبو نے اپنا پالتو کتا جو 25 ڈالر میں فروخت کیا تھا اسے 15000 ڈالرز میں واپس خرید لیا، فلم روکی کی کامیابی کے بعد سڑکوں پر سونے والا سلویسٹر سٹالون ہالی ووڈ کا بادشاہ بن گیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…